کامیڈین کپل شرما رشتہ ازدواج سے منسلک

Share Article
kapil-sharma
مشہورکامیڈین اوربالی ووڈ اداکارکپل شرما اوران کی گرل فرینڈ گنی چترتھ کی شادی ہوگئی ہے۔ بدھ کو امرتسر سے نکلی کپل شرما کی بارات گنی کے ہوم ٹاؤن جالندھر پہنچی۔گنی کی فیملی نے بارات کا استقبال کیا۔دلہا بنے کپل بہت اچھے لگے وہیں گنی بھی دلہن بنی گہنوں میں بیحد خوبصورت لگیں۔کامیڈین کپل شرما اپنی گرل فرینڈ گنی چترتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ دونوں نے بدھ کو سکھ رسم و رواج کے ساتھ شادی کی۔
فی الحال کپل نے اپنی شادی کی پہلی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے ، جس میں وہ دولہا بن کر اپنے دلہن کے ساتھ کافی اچھے نظر آرہے ہیں۔کپل جہاں گولڈن شیروانی میں نظرآئے ،وہیں گنی ریڈ گولڈن لہنگے میں کافی خوبصورت لگ رہی تھیں۔اس کے علاوہ کپل نے پگڑی پہنی اور ان کے ہاتھ میں تلواربھی دکھی۔شادی کے دوران بھی کپل ہلکی داڑھی میں ہی نظرآئے۔اسٹیج پرپہنچتے ہی کپل اورگنی نے ہنستے ہوئے میڈیاکوپوزدیئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *