کانپور ٹیرر ماڈیول کا کارتوس سپلائر راگھویندر سنگھ گرفتار

Share Article

Raghvendraکانپور: یو پی اے ٹی ایس کو کانپور ٹیرر ماڈیول کی تفتیش کے دوران بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ اے ٹی ایس کی ٹیم نے ٹیرر ماڈیول کو بڑی مقدار میں کارتوس سپلائی کرنے کرنے والے غدار راگھویندر سنگھ چوہان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مشتبہ لوگوں سے پوچھ تاچھ کے بعد چوہان کے نام کا انکشاف ہوا تھا ۔ چوہان ایک آرمس ڈیلر ہے۔

دراصل، گزشتہ 7 مارچ 2017 کو مدھیہ پردیش میں ٹرین دھماکہ کو انجام دینے والی مشبہ کے پاس تقریباً 700 کارتوس اور کھوکھے کئے گئے تھے۔ اتنی بڑی تعداد میں کارتوس برآمد ہونا سیکورٹی ایجنسیوں کے لئے تشویش کا موضوع تھا۔ تبھی سے اس بات کی جانچ کی جا رہی تھی کہ آخر مشتبہ شخص کے پاس اتنی بڑی مقتدار میں کارتوس کہاں سے آئے۔

اس معاملہ میں یو پی اے ٹی ایس کی ٹیم بھی سرگرم تھی۔ اسی دوران اے ٹی ایس نے یہ کارتوس ملک کے دشمنوں کو پہنچانے والے سپلائر کو گزشتہ روز دیر شام کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا نام راگھویندر سنگھ چوہان ہے ، جو کانپور کے گیتا نگر کا رہنے والا ہے۔ تھانا کاکا دیو علاقہ میں ہی ایل آر ایس آرمس اینڈ ایمونیشن کے نام سے اس کی اسلحہ کی دکان ہے۔ اس سلسلہ میں پہلے گرفتار کئے جا چکے مشبہ سے پوچھ تاچھ کے دوران راگھویندر کا نام شک کے گھیرے میں آیا تھا۔ اسی بنیاد پر اس کی اسلحہ کی دوکان پر چھاپہ ماری کی گئی ۔ جانچ کے دوران اس کی دکان میں بڑا گھپلہ پایا گیا۔ ملزم چوہان نے میسٹن روڈ واقع کھنہ گن ہائوس اور سیوا گن ہائوس سے بڑی مقدار میں کارتوس خریدے تھے، لیکن اپنے اسٹاک رجسٹر  میں ان کی انٹری نہیں کیا۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ چوہان کے ٹھکانے سے کئی افسران کی مہریں بھی ملی ہیں۔ جن کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اے ٹی ایس جاننا چاہتی ہے کہ ان کا استعمال کہاں کیا جا رہا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *