کانپور: دہلی سی بی آئی ٹیم کی ہیراکاروباری کے ٹھکانے پر چھاپہ ماری

 

دہلی سے آئی سی بی آئی کی ٹیم نے اتر پردیش کے کانپور ضلع میں پانچ ہزار کروڑ کی دھوکہ دہی کرنے والے ڈائمنڈ کاروباری کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ چھاپہ ماری کے وقت ٹیم کے ساتھ پولیس فورس بھی موجود رہی۔

سی بی آئی نے اپنی کاروائی کے دوران کاروباری کے اہلکاروں اور دفتر کے لیپ ٹاپ، کمپیوٹر سمیت دیگر دستاویزات کی تلاشی لی۔ ہیرا کاروباری کے ذریعہ بینک کے ساتھ کروڑوںکے ٹیکس کی دھوکہ دہی کی گئی ہے، لیکن سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

برہانا روڈ پر واقعکلپنا پلازہ میں فراسٹ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے ہیرا کاروباری سجے دیسائی اور ادے دیسائی کا دفتر ہے۔ یہاں منگل کے روز دہلی سے آئی سی بی آئی کی ٹیم نے پولیس فورس کے ساتھ چھاپہ ماری کی۔ چھاپے کی اطلاع سے کلپناپلازہ میں کھلبلی مچ گئی۔ قابل ذکر ہے کہ ہیرا کاروباری کے ذریعہ 14 بینکوں کی طرف سے تقریباً 3635.25 کروڑ روپے کے لون کی وصولی کی جا رہی ہے۔ اس کو لے کر گزشتہ دنوں ان کے ممبئی ٹھکانوں پر بھی چھاپے ماری کی گئی تھی اور کانپور میں بھی کئی جائیدادوں کوضبط کیا جا چکا ہے۔ اب معاملے کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے۔ چھاپہ ماری کر رہی سی بی آئی ٹیم میں شامل افسر آلوک تیواری نے بتایا کہ کارروائی جاری ہے، لیکن تفتیش مکمل ہونے تک کچھ بھی نہیں بتایا جا سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *