کنہیاکمارملک مخالف نہیں :بی جے پی

Share Article
bhola-singh
بہاربی جے پی ان دنوں کنہیاکمارکولیکرکشمکش میں ہیں ۔بی جے پی لیڈریہ طے نہیں کرپارہے کہ جے این یوطلبایونین کے سابق صدرکنہیاکمارملک مخالف ہیں یانہیں۔اس مسئلے پربیگوسرائے میں پارٹی کے پروگرام میں جم کرہنگامہ بھی ہوا۔’این ڈی ٹی وی ‘کے مطابق،بیگوسرائے سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھولاسنگھ نے کھلے عام دوبارکہاکہ کنہیاکمارکہیں سے بھی ملک مخالف نہیں ہیں،جیساکہ ان کی پارٹی (بی جے پی)کے لیڈرکہتے رہے ہیں۔بھولاسنگھ نے اپنے ہی پارٹی کے لیڈروں اورمرکزی حکومت کوچیلنج بھی کیاکہ کنہیاکماراگرملک مخالف ہیں، تب ان پروہ کارروائی کیوں نہیں کرتے۔آخروہ باہرکیسے ہیں ،انہیں توجیل میں ہوناچاہئے۔
بھولاسنگھ اپنے بیان اوراس مسئلے پراپنے پارٹی کے لیڈروں کاردعمل جھیل رہے ہیں ،لیکن ان کاصاف کہناہے کہ جب دہلی پولیس سے لیکرسی بی آئی تک نے کنہیاکے معاملے میں ان کے خلاف جانچ اورچارج شیٹ میں غداری کی دفعہ نہیں لگائی، تب انہیں ملک غدارکیسے کہاجاسکتاہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے سینئرلیڈراورسابق گورنرکیلاشپتی مشرکی 5ویں برسی کے موقع پرمنعقدپروگرام میں بھولاسنگھ نے جے این یوطلبایونین کے سابق صدرکمارکی تعریف کے ساتھ ساتھ انہوں نے کنہیاکاموازنہ بھگت سنگھ سے بھی کردی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *