کنہیاکمارلوک سبھاکاالیکشن بیگوسرائے سے لڑسکتے ہیں

Share Article
Kanhaiya-Kumar
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی)کادعویٰ ہے کہ طلبالیڈراورجے این یوطلبایونین کے سابق صدرکنہیاکمارلوک سبھاالیکشن لڑیں گے اوراس کیلئے رضامندی لے لی گئی ہے۔سی پی آئی قومی کونسل کے سکریٹری کے آرنارائن نے اگلے عام الیکشن سے 17مہینے پہلے ہی کہاکہ کنہیاکمارکوان کے آبائی ضلع بیگوسرائے سے انتخابی میدان اتارے جانے کی امیدہے۔
’این ڈی ٹی وی ‘کے مطابق ،پٹنہ میں ریاستی کونسل کے دو روزہ ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ کے بعدصحافیوں سے بات چیت میں کے آرنارائن نے کہاکہ کنہیاکمارکوکیرل سے بھی لوک سبھاکاالیکشن لڑنے کیلئے پیشکش ہے،لیکن بہاراکائی کامطالبہ ہے کہ انہیں یہیں سے یعنی بیگوسرائے سے الیکشن میں کھڑاکیاجائے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *