کنہیا کمار پر سی پی آئی کا داؤ، بیگو سرائے سے لڑیں گے لوک سبھا الیکشن

Share Article
Kanhaiya-kumar
بیگو سرائے: بہار میں ایک پھر سیاسیہلچل تیز ہو گئی ہے، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی)نے بڑا اعلان کیا ہے، بیگو سرائے سے کنہیا کمار کو اپنا لوکسبھا امیدوار بنانے کااعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کی ضلع کمیٹی نے کنہیا کے نام پر مہر لگا دی ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کنہیا کمار سے دوری بنانے والے مہاگٹھ بندھن کے اتحادی پارٹیوں کی اس پر کیاردعمل آتاہے؟ بتایا جا رہا ہے کہ اب مہاگٹھ بندھن سے بیگو سرائے سیٹ پر سمجھوتے کا انتظار ہے ۔آپ کوبتا دیں کہ کنہیا کمار کو لے کر مسلسل دعوی کیا جا رہا تھا کہ وہ مہاگٹھ بندھن میں بیگو سرائے سیٹ کے امیدوار ہوں گے۔
حالانکہ آر جے ڈی نے کبھی اس بات کی حمایت نہیں کی ہے۔ غور طلب ہے کہ سی پی آئی نے 17 جنوری کو صاف کیا تھا کہ اس مسئلے کو لے کر آر جے ڈی سربراہ لالو یادو سے بات چل رہی ہے۔پارٹی کے رکن جلد ہی رانچی رمس میں لالو یادو سے اس مسئلے پر ملاقات کرنے بھی گئے تھے لیکن بات بنی یا نہیں اب تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے ۔ایسے میں سی پی آئی کا کنہیا کمار کو امیدوار اعلان کرنا بہار کے مہاگٹھ بندھن میں ہلچل ضرور پیدا کر سکتا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ مہاگٹھ بندھن میں سی پی آئی تین سیٹ کا دعوی کر رہی ہے، جس میں کنہیا کمار کو بیگو سرائے سیٹ سے امیدوار بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
وہیں رام دیو ورما کو اجیار پور سیٹ دینے کی بات پر فیصلہ کیا جا رہا ہے۔حالانکہ مہاگٹھ بندھن میں اب بھی کنہیا کمار کو لے کر پیچ پھنسا ہوا ہے۔دراصل آر جے ڈی کسی بھی سیٹ پر خطرہ نہیں اٹھانا چاہتی ہے کیونکہ دہلی پولیس نے تین سال پرانے جے این یو معاملے میں کنہیا کمار سمیت دیگر لوگوں پر چارج شیٹ دائر کیا ہے۔حالانکہ چارج شیٹ بغیر عدالت کو نوٹس دئیے داخل کرنے پر عدالت نے دہلی پولیس کو پھٹکار بھی لگائی تھی، لیکن یہ بات بھی بڑی دلچسپ ہے کہ چارج شیٹ داخل کرنے میں دہلی پولیس نے اتنی مستعدی کیوں دکھائی؟
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *