کنہیا نے امت شاہ سے پوچھے پانچ سوال

Share Article

 

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی بیگو سرائے آمد پر سی پی آئی کے امیدوار کنہیا کمار نے پانچ مدعوںپر سوال اٹھایا ہے۔ کنہیا نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری نے گزشتہ 45 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور صنعت وکاروبار میں بھاری مندی نظر آرہی ہے۔ لیکن، امت شاہ کے بیٹے کی کمپنی کی آمدنی مودی جی کے وزیر اعظم بننے کے ایک سال کے اندر اندر 50 ہزار روپے سے بڑھ کر 80 کروڑ روپے کیسے ہوگئی؟ جے شاہ نے کون سی ترکیب اپناکر آپ کی آمدنی میں 16 ہزار گنا اضافہ کر لیا؟ امت شاہ جس احمد آباد ضلع کوآپریٹو بینک کے ڈائریکٹر تھے، اس میں نوٹ بندی کے بعد صرف پانچ دن میں 745 کروڑ روپے کس طرح جمع ہو گئے؟ نوٹ بندی کے بعد ملک کے کئی حصوں میں بی جے پی کے چھ سو سے زیادہعالی شان دفتر کیسے بنے؟ کنہیا نے کہا کہ کیا بی جے پی ممبئی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہیمنت کرکرے کی توہین کرنے والی پرگیہ ٹھاکر کا دفاع کرنے کے لئے بھارت کے عوام سے معافی مانگیں گی؟ کیا بی جے پی جج لویا کی مشکوک موت کی آزادنہتحقیقات کرانے کے حق میں ہے؟

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *