جاری رہے گی کنگنا-ریتک روشن کی جنگ

Share Article

 

رتیک روشن نے بھلے ہی 26 جولائی کو کنگنا کی فلم مینٹل ہے کیا سے مقابلہ کرنے کی جگہ کی نئی فلم سپر 30 کو پیچھے ہٹا لیا ہو، لیکن یہ طے ہے کہ کنگنا اور ریتک کے درمیان گھمسان جاری رہے گی۔ کنگنا کی یہ فلم پہلے 21 جون کو ریلیز ہونی تھی، لیکن اچانک اس کی ریلیز کی تاریخ بڑھا کر26 جولائی کر دی گئی، جہاں رتیک روشن کی فلم سپر 30 کو ریلیز ہونا تھا۔ رتیک نے اس مقابلے کو ٹالتے ہوئے سپر 30 کی ریلیز ایک تاریخ آگے بڑھا دی۔ رتیک روشن کی فلم کے نئی ریلیز ڈیٹ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔ ماہرین بتا رہے ہیں کہ اس بات کا امکان رہتا ہے کہ رتیک روشن کی یہ فلم جب بھی ریلیز ہو گی، کنگنا ان سے مقابلے میں اپنی فلم کو ضرور لگائیں گی۔

Image result for Kangana-Hrithik Roshan war will continue

 

مینٹل ہے کیا کے علاوہ کنگنا کی دوسری فلم پنگا ہے، جس کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو گئی ہے اور اسے بھی اسی سال ریلیز ہونا ہے۔ اگر سپر 30 کا مقابلہ میٹنل ہے کیا سے نہیں ہوا، تو یہ مقابلہ پنگا سے ہو سکتا ہے۔ کنگنا نے یہ بات گزشتہ سال ہی بتا دی تھی کہ وہ ریتک فلم کے ساتھ اپنی فلم کو ریلیز کرنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیں گی۔ انہوں نے یہ کوشش اس سال جنوری میں بھی کی تھی، جب سپر 30 کو 26 جنوری کو ریلیز ہونا تھا اور کنگنا نے بھی اسی دن منی کرنیکا کو ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اس وقت سپر 30 کو مختلف وجوہ سے آگے بڑھا دیا گیا تھا، کیونکہ اس کے ڈائریکٹر وکاس بہل پر می ٹو تحریک کے وقت جنسی استحصال کے الزام لگے تھے اور رتیک روشن نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Image result for kangana hot

 

اس وقت فلم کا کافی کام باقی تھا، تو انوراگ کشیپ کو یہ کام مکمل کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔ 26 جولائی کو سپر 30 کے ساتھ مینٹل ہے کیا کے مقابلے کو لے کر کنگنا کی جانب سے مورچہ سنبھالنے والی ان کی بہن رنگولی نے رتیک پر حملہ بولا، اس ظاہر ہے کہ کنگنا اور ان کی بہن رتیک کی اس فلم کو آسانی سے ریلیز نہیں ہونے دیں گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *