کنگنا رنوت نے دیا کرنی سینا کوکرارا جواب

Share Article
kangana
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رنوت ان دنوں اپنی آنے والی فلم’ منیکرنیکا :دا کوئین آف جھانسی‘(Manikarnika The Queen Of Jhansi )کو لیکر لگاتار سرخیوں میں ہیں۔آپ کو بتادیں کچھ وقت پہلے کرنی سینا نے فلم کو ریلیز نہ ہونے کی دھمکی دی تھی جس پر ناراض ہوکر کنگنا نے کرنی سینا کو کرارا جواب دیا تھا۔
اب ایک بار پھر کنگنا کرنی سینا کو بے باک جواب دیتے ہوئے سرخیوں میں آگئی ہیں۔حال ہی میں کنگنا ایک پروگرام میں وہاں موجود میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ رپورٹرس ان سے ان کی فلم کے بارے میں بات چیت کررہے تھے جس میں رپورٹرس نے ان سے کہا کہ کرنی سینا چاہتی ہے کہ آپ ان سے معافی مانگیں۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ منیکرنیکا میری رشتے دار نہیں بلکہ پورے ملک کی بیٹی تھی۔کرنی سینا کو تو اس فلم کا ساتھ دینا چاہیے۔سب کو مل کر اس فلم کو آگے بڑھانا چاہیے۔فلم کے تعلق سے بے بنیادباتیں میرے ساتھ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔میں معافی نہیں مانگوں گی جب تک میری غلطی نہیں ہوتی میں کسی بھی چیز کے لئے معافی نہیں مانگتی ۔
آپ کو بتادیں بہت تیزی سے یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وایرل ہوگیا اور لوگ بھی اس بات پر کنگنا کا ساتھ دے رہے ہیں ۔در اصل کرنی سینا اس فلم میں کچھ سین کو لیکر پریشان ہے۔وہیں دوسری طرف کنگنا کہہ چکی ہیں کہ وہ کرنی سینا کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گی۔اس پر کرنی سینا چاہتی ہے کہ کنگنا ان سے معافی مانگے۔ایسے حالات میں ممبئی پولیس کافی الرٹ ہو گئی ہے۔کنگنا کے گھر کے باہر پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *