کامیا پنجابی نے فائنلی اپنی دوسری شادی کا اعلان کردیا

Share Article

ممبئی: ٹی وی کی مشہور ومعروف اداکارہ کامیا پنجابی گزشتہ کافی دنوں سے چرچا میں ہیں۔ حال ہی میں ان کی بولڈ ویکیشن تصویریں خوب سرخیوں میں رہیں۔ اس کے علاوہ کامیا شلبھ ڈانگ کے ساتھ رلیشن شپ کو لیکر بھی خبروں میں رہیں۔ دونوں کا سوشل اکاؤنٹ دیکھیں تو رومانٹک تصویروں سے بھرا ملے گا۔ ان سب کے درمیان 40 سالہ کامیا پنجابی نے فائنلی اپنی دوسری شادی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے دونوں کی ایک رومانٹک تصویر کےساتھ کیا ہے۔ کامیا نے اپنی شادی کی تاریخ کا انکشاف بھی اس پوسٹ میں کیاہے۔

کامیا نے انسٹاگرام پر شلبھ کے ساتھ اپنی ایک بیحد پیاری اور رومانٹک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ کامیا نے لکھا۔ “تو یہ ہے میری پرفیکٹ تصویر۔ میرے پرفیکٹ شخص کے ساتھ۔ میں اپنی فیورٹ تاریخ اناؤنس کر رہی ہوں۔ ہیش ٹیگ #10فروری2020۔ ہمیں نئے سفر اور نئی شروعات کیلئے اپنا آشیرواد دیں”۔

اس سے پہلے کامیا نے اپنے یوم پیدائش پر بکنی تصویریں شیئر کرکے خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ کامیا نے بکنی تصویروں میں اپنے جسم کے نشان کو بھی بولڈ فلانٹ کیا تھا جس کیلئے انہیں چاروں جانب سےتعریفیں ملی تھیں۔ ویکیشن پر وہ اپنے بوائے فرینڈ شلبھ کے ساتھ مستی کرتی نظر آئی تھیں۔

کامیا نے اپنی ان تصویروں کے ساتھ یہ بھی واضح کیا تھا کہ کیسے ان کے جسم پرنظرآنے والا ہرنشان ایک کہانی بیان کرتا ہے۔ کامیا نے اپنی پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا ‘میرا جسم ایک کینواس کی طرح ہے، جس پربنا ہرنشان مجھے یاد دلاتا ہے کہ میں کتنی بہادرہوں اوراس کے لئے مجھے کیا قیمت چکانی پڑی ہے۔ ہرپوائنٹ، جو پہلے اپنے پاگل پن میں چھپانے کی کوشش کی تھی اورہرباربدلتا وزن جو کبھی میرے بچے یا کبھی میرے کھانے کی وجہ سے بڑھا تھا۔ مجھے اپنے اس کینواس پرفخرہے اورمجھے مستقبل میں ہونے والی نئی پینٹنگ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *