کمل ناتھ کے وزیر نے بھوپال کے واقعہ کو بتایا مودی کے لئے وارننگ

Share Article

 

کمل ناتھ حکومت کے ایک سینئر وزیر نے دو بی جے پی ممبران اسمبلی کے ذریعہ کانگریس حکومت کے حق میں ووٹنگ کرنے کے رجحان کو وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے انتباہ بتایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں اور بھی دانشور اور عام لوگ کانگریس کی حمایت کریں گے۔

Image result for Kamal Nath's minister told Bhopal: Warning for Modi

مدھیہ پردیش میں بدلے سیاسی مزاج کے بعد رہنماؤں کی بیان بازی کا دور مسلسل جاری ہے۔ اسمبلی میں بی جے پی ممبر اسمبلی نارائن ترپاٹھی اور شردکول کے ذریعہ بدھ کے روز کانگریس حکومت کی حمایت میں ووٹنگ کرنے پر ریاست کے کوآپریٹوز اور پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر گووند سنگھ نے بھی بیان دیا ہے۔ انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی کی جمہوریت مخالف پالیسیوں کے خلاف ہوکر نارائن ترپاٹھی اورشرد کول نے کانگریس کی حمایت کی ہے۔ گووند سنگھ نے کہا یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے وارننگ ہے۔ جیسے جیسے یہ بولتے جائیں گے عوام اور دانشوران کے خلاف ہو کر کانگریس کی حمایت کرتے جائیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *