کمل ناتھ حکومت نے ملازمین کے وندے ماترم گانے پر لگائی روک

Share Article
Kamalnath

مدھیہ پردیش میں حال ہی میں تشکیل پائی کانگریس حکومت نے ملازمین کے وندے ماترم گانے پر روک لگادی ہے۔ کمل ناتھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاستی سکریٹریٹ کے باہر ہر ماہ کی پہلی کام کاج کی تاریخ کو وندے ماترم نہیں گایا جائے گا ۔
مدھیہ پردیش میں حال ہی میں تشکیل پائی کانگریس حکومت نے ملازمین کے وندے ماترم گانے پر روک لگادی ہے۔ کمل ناتھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاستی سکریٹریٹ کے باہر ہر ماہ کی پہلی کام کاج کی تاریخ کو وندے ماترم نہیں گایا جائے گا ۔ ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ عوام کے بہبود کے کاموں پر توجہ دیں۔ کمل ناتھ کے اس فیصلہ پر بی جے پی نے نشانہ سادھا ہے۔

 

امروہہ: دو مشتبہ کے پانچ ٹھکانوں پر این آئی اے اور یوپی اے ٹی ایس کی چھاپے ماری

 

بی جے پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمل ناتھ حکومت میں سرکاری ملازمین کے وندے ماترم گانے پر روک لگادی گئی ہے۔ یہی وجہ رہی کہ ہر ماہ کے پہلے کام کاج کے دن میں بھوپال میں واقع منترالیہ میں ہونے والا وندے ماترم آج یکم جنوری کو نہیں گایا گیا ۔ جبکہ پچھلی حکومت میں ایسا ہوتا تھا۔

 

کیا سال2019میں آئے گا رام مندر معاملے پر فیصلہ؟

بی جے پی حکومت میں وزیر رہ چکے اوما شنکر گپتا نے کہا کہ جس وندے ماترم کو لے کر آزادی کی لڑائی لڑی گئی ، اس سے کانگریس کو پرہیز ہے تو ذہنیت سمجھ لیجئے۔ کمل ناتھ جی کے درشن کرنے سے لے کر جینئو پہن لینے تک ، عوام دکھانے کی تبدیلی واضح ہوتی جارہی ہے۔ سوریہ نمسکار کو دنیا اپنا رہی ہے ، یہ یوگا ہے، اس پر پابندی لگا رہے ہیں ۔ کانگریس اپنے پاوں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *