کمل ہاسن 63برس کے ہوگئے

Share Article
Kamal-Hassan
سپراسٹارکمل ہاسن کاآج 63واں جنم دن ہے۔ویسے میڈیارپورٹ کے مطابق، کمل ہاسن اس بارجشن یوم پیدائش نہیں منارہے ہیں۔سیاست میں آنے کے قیاسوں کے بیچ کمل ہاسن ایک بیان کی وجہ سے کئی دنوں سے سرخیوں میں ہیں۔ساؤتھ انڈیاکے معروف ادکارکمل ہاسن نے ایک تمل میگزین ’آنندویکٹن‘میں اپنے مضمون میں ’ہندودہشت گردی ‘کاذکرکیاہے۔کمل ہاسن نے لکھا’آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہندودہشت گردنہیں ہے۔پہلے ہندو بات چیت میں یقین رکھتے تھے ،اب وہ تشددکرتے ہیں‘‘۔اپنے مضمون میں کمل ہاسن نے یہ بھی کہاہے کہ اب’ستیہ میوجیتے‘سے لوگوں کااعتماداٹھ گیاہے۔انہوں نے مزیدلکھا’سچ کی ہی جیت ہوتی تھی،لیکن اب طاقت کی ہی جیت ہوتی ہے ایسابن گیاہے۔اس سے لوگ غیرانسانی ہوگئے ہیں‘‘۔کمل ہاسن اس مضمون پربی جے پی اورآرایس ایس خیمے کے لوگوں نے ان کی مخالفت کی ۔وہیں کچھ لوگ ان کے ساتھ کھڑے بھی دکھائی دیے۔کمل ہاسن کاسیاست میں آنے کے بارے میں تومعلوم نہیں ،لیکن ان کاموبائل ایپ اس کا پہلاقدم ماناجارہاہے۔
کمل ہاسن (پیدائش 7 نومبر 1954 کو پرم کڑی، مدراس ریاست، بھارت میں) ایک بھارتی اور تامل فلم اداکار، سکرپٹ مصنف اور فلم ساز، ہندوستانی سنیما کے سرکردہ لیجنڈ اداکاروں میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ کمل ہاسن، نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ سمیت کئی ہندی فلم ایوارڈز کے فاتح کے طور پر جانے جاتے ہیں اور انہیں بہترین غیر ملکی زبان فلم کے لیے اکیڈمی ایوارڈ مقابلہ میں بھارت کی طرف سے پیش کی گئی سب سے زیادہ فلموں والے اداکار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اداکاری اور ہدایت کاری کے علاوہ، وہ ایک سکرپٹ مصنف، نغمہ نگار، گلوکار اور کوریوگرافر
بھی ہیں۔ ان کی فلم کمپنی، راج کمل انٹرنیشنل نے ان کی کئی فلموں تیار کی ہیں۔
ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بہت سے کرداروں میں کام کرنے کے بعد بطور ہیرو کمل ہاسن کو کامیابی، 1975 کی ڈرامائی فلم اپورو راگنگلسے ملی، جس میں انہوں نے اپنی عمر سے بڑی عمر کی عورت کے ساتھ محبت کرنے والے نوجوان کا کردار ادا کیا تھا۔ 1982 کی فلم موندرام پرال کے لیے انہوں نے ایک اسکول ٹیچر کے کردار میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھانے پر لیے پہلی بار بھارتی نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیا، جو اپنی یادداشت کھونے والی بچوں جیسی لڑکی کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ 1987میں منی رتنم کی گاڈ فادرنما فلم نائگن خاص طور پر ان کی اداکاری کی تعریف ہوئی، جسے ٹائم میگزین نے سدا بہار بہترین فلموں میں سے ایک ہونے کا درجہ دیا۔اس کے بعد سے انہوں نے کئی قابل ذکر فلموں کیں جن میں ہندوستانی، چاچی 420 ، ہے رام اور دشاوتارم جس میں کمل ہاسن نے دس مختلف کردار ادا کیے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *