کیٹرینہ نے خریدا نیا گھر

Share Article
Kaitrina-Kaifدہلی: بالی ووڈ ایکٹریس کیٹرینہ کیف نے اپنے لئے نیا گھر خرید لیا ہے۔ کیٹرینہ چاہتی ہیں کہ وہ اپنے نئے گھر کی خوشیوں کو اپنے فینس کے ساتھ منائیں ۔ جی ہاں کیٹرینہ نے خود اس بات کی جانکاری دی ہے کہ وہ اپنے فینس کے ساتھ اس خوشی کے موقع پر پارٹی کرنا چاہتی ہیں۔ کیٹرینہ کیف نے فیس بک پوسٹ کے ذریعہ نیا گھر خریدنے کی جانکاری دی ہے۔ کیٹرینہ نے لکھا ہے کہ جلد ہی میں نئے گھر میں شفٹ ہو رہی ہوں، اگر میں آپ کو نئے گھر کا پتہ بتا دوں تو کیا آپ لوگ آئیں گے۔
کیٹرینہ کی اس پوسٹ پر کچھ ہی گھنٹوں میں دو لاکھ سے زیادہ لائک آ گئے۔ اس پوسٹ پر سات ہزار سے زیادہ لوگوں نے کمنٹ کیا ہے۔ کیٹرینہ کی ایک فین نے اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ، کیا یہ سوچ ہے؟ میں آپ کو دیکھنے کے لئے ممبئی آئی تھی، لیکن اس وقت ممبئی میں نہیں تھیں۔
کیٹرینہ کے ایک فین نے لکھا ہے کہ میں آپ سے ضرور ملنا چاہوں گی، آپ اپنا پتہ بتائیں۔ آپ ملنا میرا سب سے بڑا خواب ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ بالی ووڈ اداکارہ کیٹرینہ کیف کی دو فلمیں جگا جاسوس اور ٹائیگر زندہ ہے اسی سال ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔ جگا جاسوس میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں گی جبکہ ٹائیگر زندہ ہے میں وہ سلمان خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *