کیلاش وجے ورگیہ بولے بنگال کو دوسرا کشمیر بنانا چاہتی ہیں: ممتا

Share Article

 

بیٹے آکاش وجے ورگیہ کے ذریعہ میونسپل اہلکاروں پر بیٹ سے حملے کے واقعہ کے تین دن بعد بی جے پی کے قدآور لیڈر کیلاش وجے ورگیہ سوشل میڈیا پر سرگرم دکھائی دیے۔ انہوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر الزام لگایا ہے کہ وہ بنگال کو دوسرا کشمیر بنانا چاہتی ہیں۔

 

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور مغربی بنگال کے انچارج کیلاش وجے ورگیہ ہفتہ کودوبارہ سوشل میڈیا پر سرگرم دکھائی دیے۔ انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے وزیر اعلی ممتا بنرجی پر بنگال کو دوسرا کشمیر بنانے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہیکہ خطرے میں ہے بنگال کا مستقبل !! پنڈت جواہر لال نہرو نے مذہب کی بنیاد پر کشمیر کا فیصلہ کیا، آج وہاں علیحدگی پسندوں کاغلبہ ہے۔ اب مغربی بنگال کو بھی ممتا جی مذہب کی بنیاد پر تقسیم کر رہی ہیں۔ لگتا ہے کہ ممتاجی بنگال کو دوسرا کشمیر بنانا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت نے جمعہ کو ایک حکم جاری کیا ہے، جس کے مطابق اسکولوں میں مسلم بچوں کے لئے علاحدہ ڈائننگ ہال کا انتظام کیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *