45سال تک لوگوں کو تفریح کرنے والے قادر خان اسپتال میں بھرتی

Share Article
kadar khan

4دہائیوںسے بھی زیادہ لوگوں کو اپنی اداکاری سے گدگدانے والے ایکٹر قادر خان کی حالت کافی جازک ہے۔ 81سال کے قادر خان اسپتال میں بھرتی ہے جہاں پر انہیں بائی پیپ ولٹی نیٹر پر رکھا گیا ہے۔ خبروں کی مانیں تو قادر خان کے دماغ نےکام کرنا بند کردیا اور ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

 

شادی کے بعد یوں فٹنیس ٹریننگ کرتی نظر آئیں دیپیکا پادو کون، سیڑھیوں پر لگائی چھلانگ

 

جانکار کے مطابق قادر خان کے بیٹے سرفراز نے قادر خان کی طبیعت کی جانکاری دی۔ سرفراز نے بتایا قادر خان پروگیسیو سپرنیوکلیئرفالج ڈس آرڈر کے شکار ہیں۔ اس بیمار کی وجہ سے قادر خان کا دماغ کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے۔ وہیں سانس لینے میں بھی تکلیف ہو رہی تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے قادر خان کو ویلٹی نیٹر پر رکھا ہے۔
کہاجارہا ہے کہ قادر خان میں نیمونیا کے اثرات بھی نظر آئےہیں۔ قادر خان کے بیٹے سرفراز کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم لگاتار ان کی صحت پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ قادر خان کو گزشتہ سال گھٹنوں کی بھی سرجری ہوئی تھی۔ جس کے بعد سے لگاتار ان کی صحت میں گراوٹ ہوئی ہے۔ اس سے پہلے کئی بار قادر خان کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر آئی جو بعد میں افواہ ثابت ہوئی۔

 

قادر خان لمبے وقت سے بالی ووڈ سے دور ہیں اور بیٹے اور بہو کے ساتھ کناڈا میں رہتے ہیں۔ قادر خان نے قریب300فلموں میں فکم کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی قریب ہندی اور اردو میں 250فلموں کے ڈائیلاگ بھی لکھے ہیں۔ یہاں تک کہ راجیش کھنہ اور ممتاز کی سال1974میں آئی فلم ’روٹی‘ کے لیے قادر خان نے ہی ڈائلاگ لکھے تھے۔ اس کام کے لیے قادر خان کو 1لاکھ 21ہزار روپے دیے گئے تھے۔
قادر خان نے کئی فلموں میںایکٹنگ بھی کی۔ ان فلموں میں ’ہمت والا‘ ’قلی نمبر ون‘ میں کھلاڑی تو اناڑی، خون بھی مانگ، کرما، سرفروش اور دھرم ویر جیسی کئی سپرہٹ فلمیں شامل ہیں۔ قادر خان آخری بار سال2015میں آئی فلم ’ہوگیا دماغ کا دہی‘ میںنظر آئے تھے۔ سال2013میں قادر خان کو فلموںمیں نمایاں کام کرنے لیے ساتیہ شرومني ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *