کناڈا میں بالی ووڈ کے معروف اداکار قادرخان انتقال کرگئے

Share Article
kadar khan death

بالی ووڈ کے معروف اور لیجنڈ اداکار قادر خان 81 بر س کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔بیٹے سرفراز نے قادر کےانتقال کی خبر کی تصدیق کی۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار اور قلم کار قادر خان کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ 81سال کے تھے۔ بیٹے سرفراز نے خان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ وہ کافی وقت سے بیمار چل رہے تھے اور پچھلے کچھ وقت کے کناڈا کے ایک اسپتال میں بھرتی تھے۔ کچھ دنوںپہلے قادر خان کی موت خبر جھوٹی بھی آئی تھی جس کا ان کے بیٹے نے تردید کی تھی۔

 

کناڈا کے پاسپیٹل اور بیٹے نے بتایا میرے والد اب نہیںرہے۔ کافی بیماری کی وجہ کناڈا کے وقت کے مطابق 31دسمبر2018کو شام6بجے ان کا انتقال ہوگیا۔وہ دوپہر میںکوما میں چلے گئے تھے۔ وہ 16-17ہفتہ تک اسپتال میں تھے۔ قادر خان کا آخری رسومات کناڈا میں ہی کیا جائے گا۔ سرفراز نے بتایا ’ہم آخری رسومات کناڈا میںہی کریں گے۔‘ یہاںہمارا پورا پریوار لمبے وقت سے رہ رہا ہے۔ اس لیے ہم سبھی آخری رسم یہیں کریںگے۔
قادر خان طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں زیادہ تر مزاحیہ اداکاری سے مداحوں کو خوش کرنے والے اداکار قادر خان گزشتہ کافی دن سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔

 

اداکار قادر خان کے بعداداکارمتھون چکرورتی بھی اسپتال میں داخل

قادر خان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پزیرتھے، قادرخان نے بیماری کے باعث بات چیت کرنا بند کردیے تھے جب کہ گزشتہ ہفتے انہیں شدید علالت کے باعث وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 81 سالہ اداکار قادر خان نے اپنے 43 سالہ بالی ووڈ کیریئر میں 300 فلموں میں کام کیا ہے اور250 فلموں میں مکالمے لکھے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں۔
بالی ووڈکے مشہور اداکار قادرخان کافی وقت سے بیمار چل رہے تھے اور کناڈا کے ایک اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ قادر خان کو سانس لینےمیں تکلیف تھی اور اسی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں ویلٹی نیٹر پر رکھا تھا۔ قادرخان کی طبیعت خراب کو لے کر چل رہی خبروں کے بعد بالی ووڈ اسٹارس بھی ان کی اچھی صحت کےلیے دعائیں کرنے لگے تھے۔ امیتابھ بچن نے ٹویٹ کیا قادر خان باصلاحیت ایکٹر اور رائٹر ہیں۔ ان کی صحت کے لئے دعا کرتا ہوں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *