afganistan
افغانستان کی راجدھانی کابل کے دارالامن علاقے میں واقع دیہی باز آبادکاری و ترقیات دفتر کے سامنے 15جولائی کوخودکش حملہ کیاگیا۔ایک نیوزایجنسی کے مطابق، اس حملے 10لوگوں کی موت ہوگئی ،جبکہ بہت سے لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔خبروں کے مطابق، ایک خودکش حملہ آورنے وزارت دفترکے گیٹ کے سامنے شام قریب ساڑھے چاربجے خودکش حملہ کردیا۔ یہ مشتبہ خودکش دھماکہ شام کے وقت انجام دیا گیا جب ملازم ڈیوٹی پوری کرکے وزارت کی عمارت میں واقع دفاتر سے نکل رہے تھے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ خودکش حملہ تھا اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here