خواتین پر تشدد پیش کرتی فلم ’کبیر سنگھ‘ کامیاب

Share Article

 

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی فلم ‘کبیر سنگھ ریلیز ہونے کے فوراً بعد کامیاب ثابت ہوگئی تاہم اسے کئی تجزیہ کار شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

فلم ‘کبیر سنگھ 21 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، جس کے بعد اس کے ریویوز سامنے آئے، جہاں کئی تجزیہ کاروں نے فلم میں شاہد کی اداکاری کو سراہا وہیں بہت سے تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فلم میں خواتین کی مخالفت دکھائی ہے، جبکہ انہوں نے ہدایت کار پر الزام لگایا کہ فلم میں خواتین پر ظلم کرنے والے کردار کو ہیرو کے طور پر پیش کیا۔

یاد رہے کہ فلم میں شاہد کپور نے ایک میڈیکل کالج میں پڑھنے والے طلبہ کا کردار نبھایا جو آگے جاکر ایک کامیاب سرجن بنتا ہے۔

اس سفر میں اسے اپنے کالج کی ایک لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے، جبکہ اس کا غصہ اسے کئی بار مشکلات کا شکار بھی بناتا ہے۔

فلم میں شاہد کپور کو شدید نشے کا عادی بھی دکھایا، جو اپنے پیار کی جدائی کے بعد خود کو تباہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

تجزیہ کاروں نے فلم میں شاہد کے اس ہی کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ایک سین کو خاص طور پر ہائی لائٹ کیا جس میں شاہد کپور نے فلم کی مرکزی اداکارہ کو تھپڑ مارا، جبکہ ایک موقع پر انہیں یہ تک کہا کہ کالج میں ان کی کوئی پہچان نہیں، بلکہ اسے صرف کبیر کی گرل فرینڈ ہونے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

Image result for film kabir singh

کئی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں خواتین خود پر تشدد کرنے والوں کے خلاف آگے بڑھ کر می ٹو مہم کا حصہ بن رہی ہیں اور ایسے موقع پر کبیر سنگھ جیسی فلم کا سامنے آنا مایوسی سے کم نہیں۔

Image result for film kabir singh

بالی ووڈ تجزیہ کار ترن ادرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا کہ شاہد کپور کی فلم نے ریلیز کے صرف ایک ہفتے میں ہندوستان میں 130 کروڑ روپے کمالیے۔

شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ‘کبیر سنگھ میں اپنے شوہر کی کارکردگی کو سراہا۔ فلم میں شاہد کپور کے ساتھ ساتھ کیارا اڈوانی نے اہم کردار نبھایا، جبکہ اس کی ہدایات سندیپ ریڈی ونگا نے دی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *