کمل ناتھ کے حلف برداری میں ’ماما‘ شیوراج نے جیتا سب کا دل

Share Article
Jyotiraditya Scindia, Shivraj Singh and Kamal Nath

اس تصویر میں آپ کی صاف دیکھ سکتےہیںکہ کس طرح سے جیوتی رادتیہ سندھیا، شیو راج اور کمل ناتھ ایک دوسرےکا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

 

 

مدھیہ پردیش میں وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے حلف برداری کی یہ تصویر تاریخ میں درج ہوگئی ہے۔ انتخابی تشہیر کے دوران مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان جیوتی رادتیہ سندھیا کو مہاراج کہہ کر طنز کستے تھے اور کملناتھ پر بھی جم کر نشانہ سادھا لیکن سوموار کو جب کملناتھکا حلف برداری پروگرام ہورہا تھا تو کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت کئی بڑے لیڈر وہاں موجود تھے۔ حلف برداری پروگرام میں سابق وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کو بھی بلایا گیا تھا۔ حلف برداری کے بعد جب سبھی لیڈر کمل ناتھ کو مبارک باد دے رہے تھے تو اسی وقت ایک ایسی تصویر بھی کیمرے میں قید ہوگئی جو ہندوستانی جمہوری نظام کی سب سے خوبصورت مثال بن گئی ہے۔ اس تصویر میں آپ بھی صاف دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح سے جیوتی رادتیہ سندھیا، شیوراج اور کمل ناتھ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔ شیوراج سنگھ چوہان کی یہی عادت ان کو لوگوں میں بناتی ہے۔

 

 

حلف لینے کے چند گھنٹوں کے اندر چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ نے کسانوں کو دیا بڑا تحفہ

 

 

اب شیوراج 15سال بعد مخالفت میں بیٹھیں گے۔ انہوںنے وزیراعلیٰ کمل ناتھ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ مدھیہ پردیش کی ترقی کے لیے مدد کریں گے۔ اس کے پہلے انہوں نے چوکیداری کرنے کی بات کہہ کر نئی سرکاری کو آگاہ کردیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *