راج ببر کی جیت کیلئے پورا خاندان انتخابی تشہیرمیں سرگرم، بیٹی جوہی نے بھی سنبھالا مورچہ

Share Article

juhi

بالی ووڈ اداکار راج ببر کی جیت کیلئے ان کا پورا خاندان میدان میں اتر گیا ہے۔راج ببر فتح پور سیکری سے کانگریس امیدوار ہیں۔ اتر پردیش کانگریس صدر راج ببر کیلئے بیٹے پرتیک ببر اور بہو پہلے سے ہی میدان میں ہیں۔ اب ان کی بیٹی جوہی ببر اور داماد انوپ سونی بھی گلی گلی گھوم کر راج ببر کی تشہیر کر رہے ہیں۔پرتیک ببر نے پہلے ہی اپنے ٹوٹٹر ہینڈل سے انتخابی مہم کی کچھ تصاویر جاری کی تھی۔ جن میں وہ ہاتھ جوڑ راج ببر کیلئے ووٹ مانگتے نظر آ رہے ہیں۔اب جوہی کی انتخابی تشہیر کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

اتر پردیش کانگریس کے صدر راج ببر فتح پور سیکری سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ان کا مقابلہ بی جے پی کے راج کمارچاہر سے ہے تو وہیں بی ایس پی نے بھگوان شرما عرف گڈو پنڈت کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔کل ملاکر مختلف جماعتوں کے 15 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

کانگریس امیدوار اور اداکار راج ببر کی بیٹی جوہی ببر بھی جم کر انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔سیکری میں جوہی ببر کو دیہی علاقے میں میں تشہیرکی ذمہ داری ملی ہے، وہ شوہر انوپ سونی کے ساتھ فتح آبادپرچار کرتی نظرآئیں۔ جوہی کے ساتھ علاقے کے پرانے کانگریسی اودھ ودھولیا تھے وہیں اور سبھیکانگریس کارکنان۔ بھری گرمی میں جوہی اپنے والد راج ببر کیلئے ووٹ مانگ رہی تھیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *