جج صاحب! دن بھر سیلفی کے چکر میں بیوی کھانا تک نہیں دیتی، مجھے طلاق چاہئے

Share Article

بھوپال کے فیملی کورٹ میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا جس میں اسمارٹ فون کی وجہ سے شوہر- بیوی کے بیچ اتنی لڑائیاں ہو گئیں کہ دونوں کے بیچ طلاق کی نوبت آگئی۔

 

 

بھوپال کے فیملی کورٹ میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا جس میں اسمارٹ فون کی وجہ سے شوہر- بیوی کے بیچ اتنی لڑائیاں ہو گئیں کہ دونوں کے بیچ طلاق کی نوبت آگئی۔ عدالت نے معاملہ کی سماعت کے بعد کاونسلنگ کا حکم دیا۔ کاونسلر نے جب لڑائی کی وجہ کا پتہ لگانا شروع کیا تو اصلی وجہ موبائل فون نکلی۔

 

مولانا محمود مدنی اپنے عہدہ سے مستعفی

کاونسلر سنگیتا نے بتایا کہ کاونسلنگ کے دوران بیوی نے بتایا کہ شوہر خود اسمارٹ فون رکھتا ہے اور اسے فیچر فون دے رکھا ہے۔ اسے گھر والوں سے بات بھی نہیں کرنے دیتا ہے۔ اس پر شوہر نے اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ بیوی گھر سے اسمارٹ فون لے کر آئی تھی اور ہر وقت سیلفی ، واٹس ایپ اور فیس بک پر لگی رہتی تھی۔ اس چکر میں کئی بار تو اسے کھانا بھی نہیں دیتی تھی۔ اسی بات سے پریشان ہو کر اس نے بیوی سے اسمارٹ فون چھین لیا تھا۔

 

مرکزی حکومت اگلے ہفتے دے سکتی ہے کسانوں کو تحفہ!

دونوں کی بات سننے کے بعد جب عدالت میں دونوں کے بیچ سمجھوتا ہوا تو بیوی نے سات شرائط رکھیں، جسے شوہر ماننے کو تیار ہو گیا اور ان کی زندگی کی گاڑی ایک بار پھر پٹری پر لوٹ آئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *