سینئرصحافی ونودورماگرفتار

Share Article
vinod-verma-journalist
غازی آبادکے اندراپورم سے سینئرصحافی ونودورماکوگرفتارکرلیاگیاہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق،صحافی ونودورماکوآج27اکتوبرکوتقریباً 4بجے علی الصبح چھتیس گڑھ پولس نے اندراپورم میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا اوران سے قریب پانچ گھنٹے تک اندراپورم تھانہ میں پوچھ تاچھ کی ۔چھتیس گڑھ میں ونودورماکے خلاف دفعہ 384یعنی جبراً وصولی اوردفعہ 506یعنی دھمکی دینے کامقدمہ درج کیاگیاہے۔رائے پورمیں سی ڈی برآمدکی گئی ہیں، الزام ہے کہ صحافی ونودورماکی ان میں اہم رول رہاہے۔

عیاں رہے کہ ونودورماایڈیٹرس گلڈکے ممبرہونے کے ساتھ ساتھ بی بی سی اورامراجالاکے ساتھ رہے ہیں۔ونودورماچھتیس گڑھ کے سینئرکانگریس لیڈربھوپیش بگھیل کے رابطے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق، پنڈری علاقے میں رہنے والے پرکاش بجاج نام کے ایک شخص کوفون پربلیک میل کردھمکی دی گئی تھی۔اسے کہاگیاتھاکہ وزیرکی سی ڈی ہے۔یہ شخص وزیرکاقریبی بتایاجاتاہے۔اس معاملے میں پنڈری تھانہ میں ایک ایف آئی آردرج کیاگیااورایس پی اجاتشتروکی قیادت میں کرائم برانچ کی ایک ٹیم کودہلی روانہ کیاگیا۔
بعض حلقے اس گرفتاری کوحال میں میڈیاکے افرادکوہراساں کئے جانے کے واقعات سے جوڑکردیکھ رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *