صحافی شجاعت بخاری کے قتل میں شامل لشکر طیبہ کا دہشت گرد ناوید جٹ ماراگیا

Share Article
navaid-jatt
جموں وکشمیر کے بڑگام ضلع میں بدھ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ مڈبھیڑ میں لشکرطیبہ کادہشت گرد ناویدجٹ ماراگیا۔ناویدجٹ رائزنگ کشمیرکے ایڈیٹراورسینئرصحافی شجاعت بخاری کے قتل میں شامل تھا۔حملے میں شامل لشکر دہشت گرد فروری میں شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال سے فرار ہو گیا تھا۔ ’ رائزنگ کشمیر ‘ کے ایڈیٹر ان چیف شجاعت بخاری کا 14 جون کو سری نگر کے پریس انکلیو علاقے میں بائک سوار تین لوگوں نے گولی مارکر قتل کر دیا تھا۔ اس حملے میں شجاعت بخاری کے دو پرسنل سکیورٹی آفیسر بھی مارے گئے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *