جموں وکشمیرمیں اسمبلی تحلیل، حزب مخالف میں شدید ناراضگی

Share Article
satyapal-malik
جموں وکشمیر میں گٹھ بندھن کے ذریعے سرکاربنانے کیلئے تینپارٹیوں کی جانب سے دعویٰ کئے جانے کے بعد بدھ کی شام گورنر ستیہ پال ملک نے اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔ اب کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع نہیں ملے گا۔جموں وکشمیر میں حکومت بنانے کی کوشش میں مصروف پی ڈی پی۔ این سی اور کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے گورنر ستیہ پال ملک نے اسمبلی کو تحلیل کر دیا ہے۔ ریاست میں دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ گورنر کے اس فیصلہ سے حزب مخالف میں شدید ناراضگی ہے۔
اپوزیشن پارٹیاں گورنرستیہ پال ملک کے مقصد پرسوالیہ نشان لگاتے ہوئے مرکزمیں برسراقتدار بی جے پی حملہ بول رہی ہے۔ نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اورکانگریس کا کہنا ہے کہ گورنر کواسمبلی بھنگ ہی کرنا تھا توانہو ں نے پہلے کیوں نہیں کیا؟ اورجب محبوبہ مفتی نے سرکار بنانے کا دعویٰ پیش کیا توگورنرنے ایسا کیوں کیا؟۔پی ڈی پی کے ساتھ سرکار بنانے کا دعویٰ پیش کرنے والی کانگریس نے کہاہے کہ محبوبہ مفتی کو گورنرکے فیصلے کے خلاف کورٹ جانا چاہئے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *