جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جسٹس پرشانت کمار کا انتقال

Share Article

 

رانچی، جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جسٹس پرشانت کمار کا انتقال جمعہ صبح رانچی کیمیڈیکا ہسپتال میں ہو گیا۔ وہ 61 سال کے تھے۔ ان کے انتقال سے عدالتی افسران میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس پرشانت کمار کا جسد خاکی آخری دیدارکے لئے ڈھائی بجے ہائی کورٹ میں لایا جائے گا۔ ان کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی ہائی کورٹ کے کئی جج اور افسران ہسپتال پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

جسٹس پرشانت کی پیدائشیکم جولائی 1958 کو ہوئی تھی۔ ان ابتدائی تعلیم چھپرا، بہار کے وشیشور سیمنری اسکول میں ہوئی تھی۔ جسٹس پرشانت بنارس کے ادے پرتاپ سنگھ کالج سے سائنس میں گریجویشن کیا۔ وہ اکتوبر 1980میں ایک وکیل کے طور پر بہار ریاستی بار کونسل سے منسلک ہوئے۔ انہوں نے وکیل کے طور پر پٹنہ ہائی کورٹ میں طویل پریکٹس کی تھی۔ وہ پٹنہ ہائی کورٹ کے رانچی بنچ میں بھی 1980 سے لے کر 1991 تک آئینی اور خدمات سے جڑے معاملات دیکھتے رہے۔ چھ مئی 1991 کوپرشانت کمار اے ڈی جی کے طور پرجوڈیشیل سروس میں داخل ہوئے۔ اس کے بعد انہیں جون 2001 میں ضلع جج کے طور پر ترقیملی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *