جیٹ ایئر ویز نے بند کئے اپنے 41 ہوائی جہاز،نجی ایوی ایشن کمپنی پہنچ چکی ہے بند کے دہانے پر

Share Article

jet-airways-has-stopped-its

نئی دہلی: مالیاتی بحران سے دوچار نجی شعبے کی ایوی ایشن کمپنی جیٹ ایئر ویز کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ لیز پر لئے طیاروں کا کرایہ نہیں چکا پانے کے سبب اس نے چار اور ہوائی جہاز کھڑے کر دیے ہیں، اسی کے ساتھ کمپنی اب تک 41 طیاروں کا آپریشنل بند کر چکی ہے۔ جیٹ ایئر ویز نے پیر کو یہ معلومات دی۔

مالیاتی بحران میں پھنسی کمپنی سرمایہ بڑھانے کے طریقوں پر غور کر رہی ہے۔ جیٹ ایئر ویز نے اسٹاک مارکیٹ کو دی معلومات میں کہا، ’طیاروں کو لیز پر دینے والی کمپنیوں کا بقایا نہیں چکا پانے کی وجہ سے ایئر لائن کو چار اور ہوائی جہاز کھڑے پڑے ہیں۔‘

کمپنی کے مطابق، وہ طیاروں کو لیز پر دینے والی کمپنیوں کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہی ہے اور مالی حالت کو بہتر بنانے کے لئے کی جا رہی کوششوں سے انہیں آگاہ کررہی ہے۔ جیٹ ایئر ویز نے کہا کہ طیاروں کو لیز پر دینے والی کمپنیوں نے اس سمت میں کمپنی کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔
جیٹ ایئر ویز کی ویب سائٹ کے مطابق، اس کے بیڑے میں 119 طیارے ہیں۔ کمپنی نے ایک الگ معلومات میں کہا، ’نقد کو لے کر عارضی رکاوٹوں کے سبب ڈبینچر ہولڈرز کو 19 مارچ، 2019 کو دیے جانے والے سود کی ادائیگی میں تاخیر ہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *