جیٹ ایئر ویز کے عملے نے صفدر جنگ ہوائی اڈے کے باہر مظاہرہ کیا

Share Article

jet-airways-employees-protest

نئی دہلی: اقتصادی طور پر بحران کا سامنا کر رہی جیٹ ایئر ویز کی عارضی طور پر پروازیں بند کرنے کے بعد ملازمین نے منگل کے روز صفدر جنگ ایئر پورٹ پر مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ کر رہے ملازمین نے مرکزی حکومت سے جیٹ ایئر ویز کو بچانے کی مانگ کی۔ قابل ذکر ہے کہ جیٹ ایئر ویز نے عارضی طور پر پروازیں بند کر دی ہیں۔ اب ملازمین کی ملازمت جانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ مرکز اور ڈی جی سی اے جیٹ سلاٹ کو عارضی طور پر دیگر کمپنیوں کو دینے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ نیشنل ایویٹرس گلڈ نے عرضی میں جیٹ ایئر ویز کے سلاٹ کو دوسری ایئر لائن کو نہیں دینے کے لئے مرکز اور شہری ہوا بازی ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی سی اے) کو ہدایات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *