راہل گاندھی کی ریلی سے پہلے وزیراعلیٰ نتیش کمارکولگابڑا جھٹکا

Share Article
Rishi-Mishra
ہرالیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کاایک پارٹی چھوڑکردوسری پارٹی میں آنے جانے کا سلسلہ شروع ہوجاتاہے۔اسی ضمن میں لوک سبھاالیکشن سے پہلے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارکی پارٹی جنتادل یونائٹیڈ کوجھٹکالگاہے۔ پارٹی کے ایم ایل سی اورسابق رکن اسمبلی رشی مشرا نے جے ڈی یوچھوڑکرکانگریس کاہاتھ تھامنے کا فیصلہ لیاہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رشی مشرا نے کہاکہ جے ڈی یوکے ساتھ کام کرنے میں بہت دقت ہورہی تھی اسلئے انہوں نے پارٹی چھوڑنے کافیصلہ لیا۔تین فروری کوپٹنہ کے گاندھی میدان میں راہل گاندھی کی بڑی ریلی ہے۔اس ریلی کے پہلے سی ایم نتیش کمارکوبڑا جھٹکالگاہے۔ جے ڈی یوکے سابق رکن اسمبلی رشی مشرا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیاہے۔ رشی مشرا نے کہاکہ وہ آج ہی کانگریس پارٹی کی رکنیت لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ’’جے ڈی یومیں کام کرنے میں مجھے پریشانی ہورہی ہے۔پچھلے الیکشن میں نے بی جے پی کے خلاف لڑاتھا۔میرے اسمبلی حلقے کے لوگوں نے بی جے پی کے خلاف ووٹ کیاتھا۔اب میں اپنے ووٹروں کوکیا جواب دوں گا ۔مجھے نتیش جی سے کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن میں بی جے پی کے ساتھ کام نہیں کرسکتا۔میں آج ہی کانگریس پارٹی جوائن کروں گا‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *