جنتا دل یونائٹیڈ نے جاری کیا آڈیو، دعویٰ- لالو جیل سے چلا رہے پارٹی ، سنیں آڈیو

Share Article

lalu

پٹنہ: آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو جیل سے پارٹی چلا رہے ہیں۔یہ دعویٰ جنتا دل یونائٹیڈ کے لیڈنے کیا ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے دو کلپس بھی جاری کی ہے جس میں لالو یادو ایک ابھینندن نام کے شخص سے فون پر بات کر رہے ہیں۔ دوسرا آڈیو میسا بھارتی اور تیجسوی یادو کا ہے، جس دونوں بھائی بہن تیج پرتاپ اور ایشوریہ کیطلاق کو لے کر ابھینندن سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے فیس بک پوسٹ اورٹویٹ کرکے آڈیو کلپ جاری کیا ہے۔

جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ ’اسے کیسے جھٹلالائے گا، جناب ؟؟ عزت مآب وزیر اعلی نتیش کمار جی کا دعویٰ آج سوفیصد صحیح ہو گیا۔ لالو جی جیل سے بات کرتے ہیں۔تیج پرتاپ کے طلاق کی خبر کے بعد جیل سے لالو جی، ابھینندن یادو سے بات چیت کی تھی ۔اس کا آڈیوکلپ ،خود سن لیں اورسچائی کی جانچ کرلیں..!!‘۔

ساتھ ہی انہوں نے ایک اور آڈیو کلپ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس آڈیو کلپ میں دوسرا آڈیو میسا جی اور تیجسوی جی کا ہے۔ جس میں تیجسوی جی اپنے اعلی نمونہ پیش کرتے ہوئے ابھینندن یادو کی ماں بہن کو گالی دے رہے ہیں..!!‘۔

یہ آڈیوابھینندن اور لالو خاندان کے بات چیت کا ہے۔ابھینندن خود کو تیج پرتاپ یادو کا سکریٹری اور قریبی دوست بتاتا ہے۔ تیج پرتاپ یادو کے راجدھانیپٹنہ سے باہر جانے کے وقت ابھینندن اکثر کے ساتھ ہوتے ہیں۔ وہ تیج پرتاپ یادو کے ساتھ ورنداون، دہلی، رانچی وغیرہ جگہوں پر ساتھ ساتھ جا چکے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *