جنتا دل (ایس) کے سیکریٹری جنرل دانش علی بی ایس پی میں شامل

Share Article
danish-ali

لکھنؤ:لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی لیڈروں کا ایک پارٹی سے دوسرے میں جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اسی ضمنمیں کرناٹک میں کانگریس کے تعاون سے حکومت چلا رہی جے ڈی ایس کے سیکریٹری جنرل دانش علی نے آج لکھنؤ میں بہوجن سماج پارٹی کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔

جے ڈی ایس سیکریٹری جنرل دانش علی کو آج ستیش چندر مشرا نے بہوجن سماج پارٹی کی رکنیت دلائی ہے۔ جنتا دل (ایس) کے سیکریٹری جنرل دانش علی کے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) میں شامل ہونے کے بعد سے اب پارٹی کرناٹک میں بھی تال ٹھونکنے کی تیاری میں ہے۔ کرناٹک میں جنتا دل (ایس) اور کانگریس کے درمیان لوک سبھا انتخابات میں اتحاد ہوا ہے۔ دانش علی حال ہی میں کانگریس اور جنتا دل (ایس) کے ساتھ اتحاد مذاکرات میں شامل تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *