اینٹی کرپشن کے فرضی افسر کو خاتون نے دوڑا- دوڑا کر پیٹا، دیکھیں ویڈیو

Share Article

jamshedpur

جمشید پور: جھارکھنڈ کے جمشید پور میں خود کو اینٹی کرپشن کا افسر بتانے والے ایک شخص کو سڑک پر سرعام ایک خاتون نے جم کر پیٹا۔یہ واقعہ جمشید پور کے مگو علاقے کاہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

خاتون کا الزام ہے کہ یہ شخص خود کو اینٹی کرپشن بیورو کا افسر بتا کر خاتون سے 50 ہزار کا مطالبہ کر رہا تھا۔ متاثرہ خاتون اس کے پاس اپناخاندانی شکایت لے کر گئی تھی جس میں مدد پہنچانے کے لئے ملزم نے اس سے 50 ہزار روپے کی رشوت کی مانگ کی تھی۔ لیکن جیسے ہی خاتون کو شک ہوا کہ یہ شخص اس سے جھوٹ بول رہا ہے جس کے بعد مشتعلخاتون نے سرعام اس فرضی افسر کی پٹائی کر دی۔

منگو پولیس اسٹیشن کے افسر نے بتایا کہ خاتون کی شکایت کے بعد ملزم شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔فی الحال پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور پولیس نے ملزم کے پاس سے جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد کیا ہے۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *