برف باری اور تودے کھسکنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ لگاتارتیسرے دن بھی بند

Share Article
jammu
جموں : برف باری اور تودے کھسکنے کی وجہ سے تین سو کلومیٹر طویل جموں سرینگر قومی شاہراہ کو جمعہ کو مسلسل تیسرے دن بھی ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا ہے۔ بانیہال علاقے میں تازہ برفباری اور رامسو۔رام بن سیکٹر میں کئی مقامات پر تودے کھسکنے کی وجہ سے جموں سرینگر ہائی وے کو جمعہ کو بھی بند رکھا گیا ہے۔ اس دوران کسی بھی گاڑی کو ہائی وے پر آنے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ٹریفک کے ایک افسر کے مطابق بانیہال میں تازہ برفباری اور رامسو۔رام بن سیکٹر میں کئی مقامات پر بھاری بارش سے تودے کھسکنے کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی نقل و حرکت بند رکھی گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *