جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں اسپتال کے پاس تابڑتوڑ فائرنگ میں 2 افراد ہلاک

firing

جموں کشمیر کے کشتواڑ میں ایک اسپتال کے پاس تابڑتوڑ فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ خبر ہے کہ اس فائرنگ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اب تک جو جانکاری سامنے آئی ہے اس کے مطابق مقامی لیڈر چندرکانت کے باڈی گارڈ کی بھی اس حملے میں موت ہو گئی ہے۔ حالانکہ یہ فائرنگ کا واقعہ کس نے انجام دیا ہے، اس پر ابھی کوئی جانکاری نہیں مل پائی ہے۔ لیکن واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیر لیا ہے۔

جانکاری کے مطابق دہشت گردوں کے نشانے پر مقامی آر ایس ایس لیڈر چندرکانت تھے۔ بتایا جا رہا ہے وہ اسی اسپتال میں کام کرتے ہیں۔ان کے بھی زخمی ہونے کی خبر آ رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *