Kashmirسری نگر: جموں و کشمیر کے شوپیان میں دہشت گردوں نے فوج پر حملہ کر دیا۔ اس حملہ میں تین جوان شہید ہو گئے جبکہ ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ کراس فائرنگ کے دوران فوج کے سات جوان گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔دراصل گزشتہ رات فوج کی گشتی پارٹی شوپیان کے کونگو میں سرچ آپریشن کے بعد واپس لوٹ رہی تھی۔ واپس آتے وقت رات کے دو بجے مولو چتراگم میں دہشت گردوں نے ان پر حملہ بول دیا ۔ اس حملہ میں تین جوان شہید ہو گئے۔ زخمیوں میں فوج کے دو افسر بھی شامل ہیں۔ وہیں کراس فائرنگ کے دوران اپنے گھر میں موجود ایک خاتون کی بھی گولی لگنے سے موت ہو گئی۔ زخمی جوانوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ اس حملہ کے بعد جوانوں کی اور ٹکڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ حالانکہ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔
اس حملہ میں 44 آر آر گشتی پارٹی کے تین جوان شہید ہو ئے ہیں۔ شہید ہونے والے جوانوں میں سری جیت، وکاس کمار اور غلام محمد شامل ہیں۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ حملہ لشکر طیبہ سے سے جڑے دہشت گردوں نے کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here