جموں وکشمیر: کنٹرول لائن پر زبردست فائرنگ، فوج کا ایک جوان شہید ، چار زخمی

Share Article
jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر:پاکستان کی ناپاک حرکتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ پاکستان نے پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن پر پاکستانی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان بھاری فائرنگ ہوئی، جس میں فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا اور چار شہری بھی زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے کہا، ’پاکستانی فوج نے بغیر اکساوے کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اتوار کی شام 6:30 بجے فائرنگ کی۔ راجوری ضلع کے سندربنی سیکٹر میں مارٹر داغے گئے اور بھاری فائرنگ کی گئی۔ بھارتی جوانوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ کی گئی ایئر اسٹرائک کے بعد سے اب تک پاکستان نے 100 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ گزشتہ دنوں چار شہریوں کی موت ہو گئی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *