جموں و کشمیر: پلوامہ میں سکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا

Share Article
Security-forces
جموں وکشمیرکے پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک تصادم میں حزب المجاہدین کے تین دہشت گردوں کومارگرایا۔سیکورٹی اہلکاروں کے بھی دوجوان زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق، پلوامہ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہفتہ کی صبح ہوئے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے حزب المجاہدین کے کمانڈر ظہور ٹھوکر سمیت تین دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ فی الحال علاقہ میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقہ کو گھیر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کوپلوامہ ایک سیب باغیچہ میں کچھ دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس بنیاد پرسیکورٹی اہلکاروں نے ہفتہ کی صبح جب علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے ان پرفائرنگ شروع کردی۔ جس کی جوابی کاروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *