جموں و کشمیر میں بی جے پی – پی ڈی پی اتحاد ختم

Share Article
ram-madhu
جموں وکشمیرمیں پی ڈی پی کے ساتھ مل کرسرکارمیں شامل بی جے پی نے اتحادتوڑنے کا اعلان کردیاہے۔گویاجموں و کشمیر میں بی جے پی نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کو توڑ دیا ہے۔ سیزفائرسمیت کئی معاملوں پردونوں ہی پارٹیوں میں کافی دنوں سے ٹکراؤ چل رہاتھا۔آج ہی بی جے پی صدرامیت شاہ نے محبوبہ مفتی سرکارمیں شامل بی جے پی کوٹے کے سبھی وزیروں اورریاست کے سبھی بڑے لیڈروں کودہلی میں ہنگامی میٹنگ کیلئے بلایاتھا۔خبروں کے مطابق ، اس بیچ اجیت ڈوبھال نے بھی امیت شاہ سے ملاقات کی ہے۔اس کے بعد بی جے پی نے حمایت واپس لینے کا اعلان کردیاہے۔جموں و کشمیر میں بی جے پی کے انچارج رام مادھو نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔بی جے پی کے سینئرلیڈررام مادھو نے کہاہے کہ ہم نے سبھی کی رضامندی سے آج یہ فیصلہ لیاہے کہ بی جے پی جموں وکشمیرسرکارسے حصہ داری واپس لے گی۔محبوبہ مفتی کی پارٹی پی ڈی پی سے اتحادتوڑنے کے اعلان کے ساتھ ہی بی جے پی نے جموں وکشمیرمیں گورنرراج لگانے کا مطالبہ کیاہے۔مادھونے کہاکہ پی ایم مودی اوربی جے پی صدرامیت شاہ کی رضامندی کے بعد ہی اتحادتوڑنے کا فیصلہ کیاگیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *