جموں و کشمیر کے سوپورمیں انکاؤنٹرجاری، سیکوریٹی اہلکاروں نے ایک دہشت گرد کوکیاڈھیر

Share Article
encounter-gunfight
پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں وکشمیرمیں سیکوریٹی اہلکارلگاتارڈھونڈ ھونڈ کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوختم کررہے ہیں۔اس مہم میں جمعہ کوسیکوریٹی اہلکاروں نے سوپور میں ایک دہشت گرد کوڈھیرکردیا۔یہ انکاؤنٹرجمعرات سے جاری ہے۔جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے سوپور میں سکیوریٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے تصادم جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فوج نے دو سے تین دہشت گردوں کو گھیر لیا ہے۔اس کے بعد سے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہیں اور دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، سیکورٹی فورسز کو بارہمولہ کے سوپور کے وارپورا گاؤں میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد پورے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی۔
غور طلب ہے کہ 14 فروری کو سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے خود کش حملے کے بعد سینا نے پلوامہ میں انکاؤنٹر میں جیش محمد کے سرغنہ کامران سمیت تین دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *