اگلے سال ریلیز ہوگی جیمس بانڈ کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘

Share Article

 

طویل عرصے کے بعد جیمس بانڈ کی اگلی فلم کا نام آخر کار سامنے آ گیا ہے۔فلم میکرس نے ٹوئٹر پر فلم کا پوسٹر جاری کیا ہے۔ انہوں نے باضابطہ طور پر فلم کے نام کا انکشاف بھی کیا ہے۔ جیمس بانڈ کی 25 ویں فلمکا عنوان’نوٹائم ٹو ڈائی‘ہوگا۔ بالی وڈ فلم اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹوئٹر پر پوسٹرشیئر کر ٹویٹ کیا’جیمس بانڈ 007 کی اگلی فلم کا نام نوٹائم ٹو ڈائی‘ہے۔ فلم بھارت میں اگلے سال 3 اپریل کو ریلیز ہوگی، وہیں امریکہ میں 8 اپریل 2020 کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں ڈینیل کریگ پھر جیمس بانڈ کے طور پر واپس آئے ہیں۔

جیمس بانڈ کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر فلم کا پوسٹر کو جاری کیا گیا ہے۔ فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ سے ڈینیل کریگ جیمس بانڈ 007 کے طور پر واپسی کریں گے۔ فلم یوکے میں 3اپریل 2020اور یوایس میں 8اپریل 2020کو ریلیز ہوگی۔

ڈینیل کریگ پانچویں اور آخری بار 007کا کردار ادا کریںگے۔ وہیں فلم میں آسکر اعزاز یافتہ رامی مالیک ایک ویلن کے طور پر دکھائی دیںگے۔ فلم کا ڈائریکشن کیری جاجی فوکوناگا کر رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *