سرجیکل اسٹرائک :جیش محمد پر شکنجہ کسے جانے کے بعد دہشت گردی مچانے کی ذمہ داری ’البدر ‘نے اٹھائی

Share Article

al-badr

انڈین ایئر فورس کی طرف سے جیش محمد کے دہشت گرد ٹھکانوں پر ہوئی ایئر اسٹرائک کے بعد پاکستان بے نقاب ہو گیا ہے، جہاں ایک طرف پاک وزیر اعظم عمران خان امن اور شانتی کی دہائی دیتے نظر آ رہے ہیں۔وہیں دوسری طرف جیش محمد کے دہشت گرد تنظیم القاعدہ البدر نے بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کی بھرتی کی مہم کی شروعات کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر پرشکنجہ کسے جانے کے بعد بھارت میں دہشت گردی مچانے کی ذمہ داری البدر نے اٹھائی ہے۔ البدر، جیش محمد کے ایک معاون دہشت گرد تنظیم ہے۔

البدر کی ایک ویڈیو سامنے آیا ہے،جس میں اس تنظیم سے وابستہ دہشت گرد لوگوں کو جمع کر البدر جوائن کرنے کی بات کہتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس ویڈیو میں دہشت گردوں کو خود کش کے طور پر جموں و کشمیر میں بھیجنے کی بات کہی گئی ہے۔ البدر نے یہ بھرتی مہم خیبر۔پختونخوا میں شروع کی ہے۔ خیبرپختونخوا وہی علاقہ ہے جہاں انڈین ایئر فورس نے 26 فروری کو جیش محمد کے ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے ایئر اسٹرائک کی تھی، جس میں300 سے زیادہ دہشت گردوں کے موجود ہونے ہی بات کہی گئی تھی، حالانکہ پاکستان نے اسے سرے سے خارج کر دیا تھا۔

جبکہ جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کے چھوٹے بھائی مولانا عمار نے خود ایئر اسٹرائک کی تصدیق کی ہے، گزشتہ 28 فروری کو مولانا عمار نے ایک پروگرام میں انڈین ایئر فورس کی طرف سے ہوئی ایئر اسٹرائک میں جیش محمد کے دہشت گرد ٹھکانوں کے تباہ ہونے کی بات کہی تھی۔ پاکستان کے سینئر صحافی طحہٰ صدیقی نے عمار کی آڈیو کلپ ٹویٹر پر پوسٹ کیاہے، جو شوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

1 منٹ51 سیکنڈ کے اس آڈیو کلپ میں عمار یہ کہتے ہوئے نظر آ رہا ہے کہ’سرحد پار کرتے ہوئے ایک اسلامی ملک میں گھس کر اور مسلم اسکولوں (مدرسہ) میں بم سے حملہ دشمنوں نے جنگ کا اعلان کر دیا ہے، اسی لیے، اب تم بھی اپنے ہتھیار اٹھاؤ اور انہیں دکھا دو کہ جہاد صرف ایک پابندی ہے یا ایک ذمہ داری۔

‘انکشاف ہوا ہے کہ عمار کی یہ آڈیو کلپ بالاکوٹ میں ہوئی ایئراسٹرائک کے دو دن بعد ریکارڈ کی گئی ہے، جسے پشاور کے مدرسہ سنان بن سلمی میں دہشت گردوں کو سنایا گیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *