حرص سے نجات ‘ کرسمس کا پیغام ’

Share Article


آج کرسمس کادن ہے جسے عیسائی بڑے شوق و ذوق اور اہتمام سے مناتے ہیں۔البتہ مسلمانوں، ہندوؤں، یہودیوں، بودھوں یا دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔اسلام حضرت عیسیٰ کو پیغمبر ضرور مانتا ہے لیکن ان کی پیدائش کا جشن نہیں مناتا۔ قرآن میں حضرت عیسیٰ کو سب سے جلیل القدر انسانوں میں ایک قرار دیا گیا ہے۔ بلکہ حیرت انگیز طور پر قرآن میں حضرت عیسیٰ کا نام حضرت محمد کے نام سے زیادہ مرتبہ آیا ہے۔
اس کے علاوہ قرآن میں صرف ایک خاتون کا نام لے کر ذکر کیا گیا ہے اور وہ ہیں حضرت عیسیٰ کی والدہ حضرت مریم۔یہی نہیں بلکہ ان کے نام پر ایک سورہ کا نام بھی رکھا گیا ہے۔آج کے دن عیسائی خاص طور پر دعا و عبادت کا اہتمام کرتے ہیں۔پوپ فرانسس نے ویٹکن میں کرسم کے دن دعائیہ پروگرام میں مل بانٹنے اور دینے پر زور دیتے ہوئے ’ نہ بجھنے والی حرص کی پیاس ‘ سے چھٹاکرحاصل کرنے کی تلقین کی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *