آئٹم گرل ملکا شراوت کا سنسی خیز انکشافات

Share Article

 

بالی ووڈ میں اقرباً پروری پر وقتا بوقتا بات ہوتی رہتی ہے اور کئی نامور اداکار یہ اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ انڈسٹری میں اقربا پروری موجود ہے۔ علاوہ ازیں بالی ووڈ میں کام کے بدلے جنسی تعلقات اور رومانس کی باتیں بھی ہوتی آئی ہیں اور ماضی میں آئٹم گرل ملکا شراوت بھی یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ ماضی میں انہیں کام کے بدلے جنسی تعلقات کا مطالبہ کیا گیا۔

اداکارہ جلد ہارر کامیڈی فلم میں دکھائی دیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے جولائی 2018 میں انکشاف کیا تھا کہ ماضی میں ان سے کہا گیا کہ جس طرح وہ اسکرین پر لوگوں سے رومانس کرتی ہیں، اسی طرح آف اسکرین بھی رومانس کریں گی تو فلموں میں کام ملے گا۔ ملکا شراوت نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں آف اسکرین رومانس سے انکار کے باعث کئی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ اور اب انہوں نے بالی ووڈ کے حوالے سے نیا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

ماضی کے لوگ بے وقوف تھے جنہوں نے میرٹ کو اہمیت دی، اداکارہ—فوٹو: ٹولی وڈ نیوز

اداکارہ ملکا شراوت میں فلموں میں کم آنے کی وجہ سے بتاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اداکار فلم میں انہیں کاسٹ کرنے کے بجائے اپنی گرل فرینڈز کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ہر مسئلے پر آواز اٹھانے کی وجہ سے مجھے نظر انداز کیا جا رہا ہے، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ملکا شراوت نے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بالی ووڈ ہیروز اپنی فلموں میں انہیں کاسٹ کرنے کے بجائے اپنی گرل فرینڈز کو کاسٹ کر رہے ہیں۔ملکا شراوت نے کسی بھی اداکار کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہیں ہر معاملے اور مسئلے پر رائے رکھنے اور آواز اٹھانے کی وجہ سے نظر انداز کیا جا رہا ہے اور انہوں نے کئی اداکاروں کو اپنی فلموں میں ان کی جگہ گرل فرینڈز کو کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا۔

اداکارہ نے کسی اداکار یا ان کی گرل فرینڈ کا نام نہیں لیا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے کسی بھی فلم یا کسی بھی اداکار کی گرل فرینڈ کا نام لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں اس وقت سے نظر انداز کیا جانے لگا ہے جب سے بالی ووڈ میں خواتین کی اہمیت و حیثیت پر بات کرنے سمیت دیگر معاملات پر اپنی رائے دینے لگی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق جب وہ ماضی میں خواتین کے حقوق اور بالی ووڈ میں خواتین کی عزت و حیثیت پر بات کرتی تھیں تو کسی کو ان کی بات سمجھ نہیں آتی تھی، اب حالات کچھ بدلنے لگے ہیں۔

Image result for Item girl Mallika sherawat

اداکارہ کے مطابق انہوں نے خود کچھ بالی ووڈ اداکاروں کو یہ دوسروں سے یہ کہتا سنا کہ ملکا شراوت بہت بولتی ہے اور ہر مسئلے پر بولتی ہے اس لیے اسے فلموں میں کاسٹ مت کریں۔ اداکارہ کے مطابق اب جب وہ ماضی کی بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی جانب دیکھتی ہیں، جنہوں نے میرٹ کی بنیاد پر خواتین کو فلموں میں کاسٹ کیا تو ماضی کے پروڈیوسر و اداکار انہیں بے وقوف دکھائی دینے لگتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *