اٹلی کی ٹیم60سال میں پہلی بار عالمی کپ نہیں کھیل سکے گی

Share Article
italy-football-team-file-photo
2018میں ہونے والے فٹ بال عالمی کپ سے پہلے ایک بڑاالٹ پھیر ہوگیا ہے۔ 60سال میں یہ پہلی بارہے جب اٹلی کی ٹیم فیفاعالمی کپ میں پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔عالمی کپ میں انٹری کیلئے اسے کوائلی فائنگ مقابلے میں سویڈن کوہراناتھا،لیکن سان سرومیں کھیلے گئے میچ میں سویڈن نے اسے برابری پرروک دیا۔
اس بارکے فٹ بال عالمی کپ میں چارورلڈچمپئن ٹیم نہیں کھیلے گی۔2018میں روس میں ہونے والے فٹ بال عالمی کپ کے کوائلی فائنگ مقابلے میں اٹلی کوسویڈن کی ٹیم کوہراناتھا۔لیکن وہ ایسانہیں کرسکیں۔سویڈن کی ٹیم نے اس میچ کوبرابری پرروک پراٹلی کے ارمانوں پرپانی پھیردیا۔اس کے ساتھ ان لاکھوں ،کروڑوں فینس کابھی دل ٹوٹ گیا، جواٹلی کوعالمی کپ میں کھیلتادیکھناچاہتے ہیں۔چاربارچمپئن اٹلی کی گنتی دنیاکی ٹاپ ٹیموں میں شمارکی جاتی ہے۔بہرکیف اب اس میچ کے بعداٹلی میں شاک جیساماحول ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *