بجلی کا بل نہ بھرنا پڑے اس لئے جلا دیتا تھا میٹر، بجلی محکمہ نے لگایا 4 لاکھ کا جرمانہ

Share Article

 

نوئیڈا میں بجلی کی چوری اور بل نہ بھرنے پڑے اس کے لئے لوگوں نے نیا طریقہ ایجاد کیا ہے۔ اس کی ایک مثال سیکٹر- 19 میں دیکھنے کو ملا، جہاں راجیش کمار دوبے نام کے ایک پی جی آپریٹر نے بجلی محکمہ کو چونا لگانے کی منشا سے ہر بار میٹر جلا دیتا تھا۔

 

یو پی پی سی ایل و نوئیڈاسپلائی ڈویزن(پانچ) کے ایگزیکٹیو انجینئر اجے اوجھا نے بتایا کہ نوئیڈا کے سیکٹر- 19 واقع عمارت-اے 762 میں راجیش کمار دوبے کا گھر ہے۔ ان کے گھر کے میٹر گزشتہ ایک سال میں پانچ بارجل چکا ہے۔ ہر میٹر جلانے پر نیا میٹر لگایا گیا لیکن پھر جل گیا۔اس سے ہمیں تھوڑا شک ہوا۔ اس کے بعد ہم نے وہاں جب چیکنگ کی تو ہم نے پایا کہ اس گھر میں کل 29 ایئر کنڈیشنر، ایک لفٹ اور بہت پنکھے لگے ملے جومنظوری سے کہیں زیادہ ہے ۔

 

اجے اوجھا نے کہا کہ وہ ذاتی گھر کو پی جی کے طور پر کام کر رہے تھے اور جب بھی ان کا بجلی کا بل زیادہ ہو جاتا تو ان کا میٹر جل جاتا تھا۔ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پیسے بچانے کے لئے جان بوجھ کر کر میٹر کو جلا دیتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ منظور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ استعمال کے معاملے میں چار لاکھ کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *