اسرائیلی جنگی جہازوں نے جمعرات کو علی الصبح غزہ کی پٹی کے شمال میں مزاحمتی پوسٹ پر فضائی حملہ کیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے رپورٹر نے کہا کہ غزہ کے شمال میں اسرائیلی جنگی جہازوں نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ٹھکانوں پر فضا سے زمین میں مار کرنے والے 5 میزائل داغے۔ فضائی حملے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ حملے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔اسرائیلی حملے کے جواب میں  فلسطینی مزاحمت کاروں نے صبح کے وقت اسرائیلی علاقوں کی جانب دو میزائل فائر کیے۔ قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فضائی حملہ اسرائیلی علاقوں کی جانب بارودی مواد سے بھرے غباروں کے چھوڑے جانے کے جواب میں کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here