اسرائیلی کابینی وزیرکاسعودی عرب سے خفیہ رابطہ کاانکشاف

Share Article
israel
اسرائیل کے ایک کابینی نے انکشاف کیاہے کہ اسرائیل کے سعودی عرب سے خفیہ رابطے ہیں۔نیوزایجنسی رائٹرزکے مطابق، اسرائیلی کابینہ میں توانائی کے وزیریوول اسٹینیزنے دعویٰ کیاہے کہ اسرائیل کے سعودی عرب سے خفیہ تعلقات ہیں۔رائٹرزنے لکھاہے کہ ایران معاملہ پردونوں ملکوں کی مشترکہ تشویشات کے درمیان اسرائیل کے ایک سینئرعہدیدارکایہ انکشاف اہمیت کاحامل ہے۔نیوزایجنسی نے لکھاہے کہ اسرائیل کے وزیرتوانائی کے اس بیان پرسعودی عرب کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاہے۔انہو ں نے مزیدلکھاہے کہ سعودی عرب اوراسرائیل دونوں ہی ممالک ایران کومشرق وسطیٰ میں ایک اہم خطرہ سمجھتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *