غزہ پر اسرائیلی بمباری سے زرعی شعبے کو 6 لاکھ ڈالر کانقصان

Share Article

فلسطینی وزارت زراعت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں زراعت کے شعبے کو 6 لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کیمطابق غزہ میں وزارت زراعت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے باقاعدہ منصوبے اور سازش کے تحت غزہ میں زرعی املاک اور فصلوں کو نشانہ بنایا۔ فلسطینی کسان، کاشت کاروں کے مکانات،زرعی املاک اور زراعت سے متعلق مشینر کو دانستہ طور پرنشانہ بنایا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے زراعت، نباتات، لائیو اسٹاک، ماہی گیری کے شعبے کو بھی براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

Image result for Israeli bombing on Gaza leaves $ 6 million loss to agriculture sector

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر جاری رہنے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہید اور ایک سو سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔ قابض فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *