چھ ماہ میں اسرائیلی فوج کی 51 بار مشقیں

Share Article

 

فلسطین کے ایک ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے 15 بار مشقیں کیں۔’عکا‘ اسٹڈی سینٹر برائے اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019ء کی پہلی ششماہی میں اسرائیلی فوج نے 51 بار مشقیں کیں اور ان میں سے بیشتر مشقیں غزہ کی پٹی کے علاقے پر جنگ کے تناظر میںکی گئیں۔’عکا‘ مرکزکی طرف سے جاری رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ بعض مشقوں میں حزب اللہ کے خلاف جنگ کے تناظر میں فوجیوں کو تربیت دی گئی۔ دو بار امریکہ اور جمہوریہ چیک کے ساتھ فوجی مشقیں ہوئیں جب کہ پانچ فوجی مشقیں قبرص اور دوسرے ملکوں میں ہوئی جن میں اسرائیلی فوج نے بھی حصہ لیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی محاذ یعنی غزہ پرچڑھائی کے تناظر میں 14 مشقیں کی گئیں ان میں دو فوجی مشقیں غزہ پر جامہ جنگ مسلط کرنے کے تناظر میں کی گئیں۔سترہ مشقوں میں شمالی محاذ کے تناظر میں جبکہ 6مشقوں میں غرب اردن میں یہودی آباد کاروں اور فوجیوں کے اغواء کے تناظر میں فوجیوں کو تربیت فراہم کی گئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *