اسرائیلی فوج کے ترجمان ایویچائے ادرعی نے غزہ کی سرحد پر ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ‘ٹویٹر’ پر پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی جنوبی سیکورٹی باڑ کے قریب ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔ پچھلے مہینے اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی تھی جس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی پر یہ بمباری فلسطینیوں کے میزائل اور راکٹ حملوں کے جواب میں کیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here